شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان پر کور کمیٹی سے معذرت کرلی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس میں متنازع بیان دینے پر اراکین سے معذرت کرلی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اجلاس میں کور کمیٹی ممبران نے شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو متنازع بیان دینے سے منع کیا ان کا کہنا تھا کہ متنازع بیان سے پارٹی کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے کور کمیٹی کے ممبران کو آئندہ کوئی بھی متنازع بیان نہ دینے کی یقین دہانی کروائی اور حالیہ متنازع بیان پر انہوں نے ممبران سے معذرت کی۔
بعدازاں شیر افضل مروت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے جبکہ پہلا جلسہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو ہوگا۔
شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ جو بھی آئندہ فیصلے ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا کے اراکین بھی آئندہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں:  ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بھارتی شہری گرفتار