مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن کو کامیابی پر مبارکباد

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے روسی صدر پیوٹن کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے کے بعد پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی :دیرینہ دشمنی نے باپ بیٹے سمیت 3افراد کی جان لے لی