ہنگو، تھانہ سٹی پولیس کی اہم کارروائی، 18 کلو گرام چرس برآمد۔ سمگلرز گرفتار

ویب ڈیسک: تھانہ سٹی پولیس ہنگو نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 18 کلو گرام چرس برآمد کر کے سمگلرز گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے ہنگو اور کوہاٹ کے سنگم پر واقع عبدالعلی چیک پوسٹ پر منشیات کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی۔
اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو خالد خان نے بتایا کہ خفیہ معلومات پر شمالی وزیرستان سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اس دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی 18 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔
ڈی پی او ہنگو نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان اور ہنگو بلیامینہ سے تعلق رکھنے والے دونوں سمگلر گرفتار کر لئے گئے۔
خالد خان نے کہا کہ ضلع بھر میں سمگلروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں اور سمگلروں کو کسی بھی صورت رعایت نہیں دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ