لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب کا دھاتی ڈور کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ویب ڈیسک: دھاتی ڈور کے خلاف کریک ڈاون کا حکم جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے سدباب کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی۔
اس دوران مریم نواز کی جانب سے فوری طور پر پتنگ بازی میں دھاتی ڈور بنانے، بیچنے اور خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے فول پروف میکنزم تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

مزید پڑھیں:  روس :شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت مل گئی