وزیراعظم

وزیراعظم گیس قیمتوں میں اضافے پر برہم، رپورٹ مانگ لی

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہم ہو گئے ،آڈٹ رپورٹ بھی مانگ لی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزارتِ توانائی کو ایک سے 3ماہ میں 16ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور3ماہ میں گیس انفرا اسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے ایک ماہ میں سرپلس بجلی کو کھپانے کے لیے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان بھی مانگ لیا۔ انہوں نے 2 ہفتوں میں پاور اور پیٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضے کا حل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیں:  آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کا 8 مئی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان