پاکستانی برآمدات کے حوالے سے چین ، امریکہ اور برطانیہ سرفہرست

ویب ڈیسک: رواں سال برآمدات کے حوالے سے چین ، امریکہ اور برطانیہ سرفہرست مملک بن گئے۔
ادارہ شماریات اور سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 3 اعشاریہ 626 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ چین کو ایک اعشاریہ 89 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔
اس حوالے سے ادارہ شمارت کا کہنا ہے کہ چین کو کی جانیوالی برآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصد زیادہ ہے۔
برطانیہ کو پاکستانی برامدات کا حجم ایک اعشاریہ 35 ارب ڈالر رہا۔ اس حوالے سے بھی رپورٹ میں زیادہ ہونے کا تاثر ظاہر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی برآمدات کے حوالے سے چین ، امریکہ اور برطانیہ دیگر ممالک سے آگے نکل گئے.

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا