وفاقی کابینہ اجلاس، ججز کے خط کا معاملہ زیر غور

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شروع ہوگیا۔ اجلاس میں ججز کے خط کا معاملہ زیر غور آئے گا جبکہ الزامات کی انکوائری کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 24-2023 کے وسط مدتی بجٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں مختلف وزارتوں کو اہم ذمہ داریاں بھی ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کیلئے مختصر، وسط اور طویل المدتی اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مختصر مدت کے اہداف 100 دن، وسط مدت 6 ماہ اور طویل المدتی 5 سال پرمبنی ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، کمراٹ روڈ سرک جانے کے باعث بند