بجلی اور گیس کے بعد پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

ویب ڈیسک: بجلی اور گیس کے بعد پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جانے لگاہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ کے پہلے 15 دنوں میں پیٹرول کی قیمتیں 9 روپے 94 پیسے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔
پیٹرول قیمتیں بڑھنے کی اہم وجہ امریکی کمپنی موگاس کی پیداوار کم ہونا بھی بتائی جا رہی ہیں۔ اس کے برعکس ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں 1 روپے 30 پیسے کم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول قیمتیں یکم اپریل سے 15اپریل 2024 تک کےلیے 279 روپے 75 پیسے سے بڑھا کر 289 روپے 69 پیسے ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک کا خدشہ، ایڈوائزری جاری