ماسکو، دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام، 3 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک: روس میں دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دی گئیں۔ اس حوالے روس میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روسی شہر ستاورپول میں بم دھماکے کی سازش پر 3 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کے گھر پرچھاپہ مارا گیا، اس دوران آئی ای ڈی، کیمیائی مواد اور ایک کلوگرام کیلیں برآمد کی گئیں۔
یاد رہے کہ روس میں‌دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیاگیا.

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان