بیرسٹر سیف

مریم نواز کیلئے خزانے کو مزید 3ارب کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ مریم نواز کی عیاشی کے لئے خزانے کو مزید 3ارب روپے کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خبریں زیرگردش ہے کہ شہزادی کے لئے 3 ارب روپے کی خطیر رقم سے جرمن ہیلی کاپٹر خریدا جارہا ہے،اس سے پہلے شہزادی کی گاڑی کے لئے خزانے کو پونے 3 کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا تھا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی فارم 47وزیراعلی ٰ کی سربراہی میں پنجاب کے عوام کا خون چوسنے کا عمل تیزی جاری ہے۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں جبکہ دوسری طرف انکی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں،گورنر فیصل کنڈی