پٹرول کی قیمت میں 9روپے66پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا بڑا اضافہ کر کے حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بم گرا دیا۔
یاد رہے کہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ہی پٹرول کی قیمت279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر289 روپے 41 پیسے ہوگئی۔
اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے اطلاق کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 56 پیسے سے کم ہوکر 282 روپے 24 پیسے ہوگئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 15 اپریل تک نافذ العمل رہے گی۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم نہ بنے اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمدیقینی بنائے