مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید اور دیگر کی کاغذات منظوری کیخلاف درخواستیں خارج

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے سینٹ الیکشن کے امیدوار اعظم سواتی، مراد سعید، فیصل جاوید، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کی کاغذات منظوری کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کے کاغذات منظوری کیخلاف دائر درخواستیں خارج کردیں۔
اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری چیلنج