خیبرپختونخوا، اپوزیشن اراکین کی سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست جمع

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اپوزیشن اراکین کی جانب سے احمد کریم کنڈی نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے لئے درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس درخواست جمع کرا دی۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمارے 25 اراکین سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا۔ اس لئے سینیٹ انتخابات ملتوی کئے جائیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیلئے مقررہ وقت 9 بجے تک پولنگ کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا جبکہ اس سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور الیکشن عملہ بھی موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمیشنر سے رابطہ کرلیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی عدالت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ