ڈالر مزید سستا، قیمت 277روپے 80 پیسے ہو گئی

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا جس کے ساتھ ڈالر کی نئی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہونے سے سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 14 پیسے کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 152 پوائنٹس کی کمی سے 66 ہزار 644 پوائنٹس پر آ گیا۔

مزید پڑھیں:  ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی