ریلی نکالنے کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی و دیگر بری

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عدلیہی کے حق میں ریلی نکالنے پر تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں دیگر کے ہمراہ باعزت بری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے مقدمے کی سماعت کی جبکہ اس موقع پر وکیل سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماوں کو بری کر دیا۔
یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس نے تمام ملزمان کو باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا