پولیس اہلکار زخمی

پشاور :بھانہ ماڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو زخمی کردیا ۔
زخمی اہلکار کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔
زخمی ہونے والے پولیس اہلکار ایکشن کمیشن میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے ۔
پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور