نیتن یاہو دمشق حملے کے بعد ذہنی توازن کھو چکے ہیں، عبد اللہیان

ویب ڈیسک: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کی پے در پے ناکامیوں اور صیہونیوں کے عزائم کو حاصل کرنے میں ناکامی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نیتن یاہو ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں.
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کی جانب سے عالمی برادری سے اسرائیلی بڑھتے جنگی جنون کے حوالے سے سنجیدہ ردعمل کا مطالبہ کیا گیا۔
دریں اثنا ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دیا جائیگا جس کیلئے پلاننگ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم خریداری نہ کرنے پر جماعت اسلامی کا وفاق اور پنجاب حکومت کو الٹی میٹم