عوامی مسائل حل کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، فضل شکور خان

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر محنت فضل شکور خان نے وکرز ویلفیئر بورڈ افسران سے ملاقات میں کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔
صوبائی وزیر محنت کا کہنا تھا کہ وکرز ویلفیئر بورڈ کو بہت جلد تشکیل دیکر کام شروع کیا جائیگا، بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بورڈ کیلئے ایسے اراکین لیں گے جو مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔
وزیر محنت فضل شکور خان نے ملاقات میں کہا کہ عنقریب مشاورت کے بعد ورکرز ویلفیئر بورڈ کو تشکیل دیکر ذمہ دارافراد کو ذمہ داریاں تفویض کی جائِینگی۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں خدمت کیلیے منتخب کیا ہے ، کوشش کرینگے کہ عوام کو ان کا حق پورا دلایا جا سکوں۔
صوبائی وزیر فضل شکور خان نے مزید بتایا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن 9مئی تا 9جون جاری رہے گا،شیڈول جاری