پشاور، میٹرک و انٹر امتحانات کیلئے تعطیلات فوری ختم کی جائیں، محکمہ تعلیم

ویب ڈیسک: پشاور کے تعلیمی اداروں میں میٹرک و انٹر امتحانات کے پیش نظر دی جانیوالی تعطیلات پر محکمہ تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے تعطیلات فوری ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری سکولوں کے میٹرک و انٹر کے طلبہ کو امتخانی تیاری کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق طلبہ کے والدین نے شکایت کی ہے کہ بچے سارا دن غیر ضروری مصروفیات میں لگے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی تیاری پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
والدین کی شکایت پر محکمہ تعلیم نے سکولوں میں میڑک اور انٹر کے بچوں کو دی جانے والی تعطیلات فوری طور پر ختم کرتے ہوئے بچوں کو امتحانات کیلئے تیاری کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور سکول سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین