عیدالفطر کی تعطیلات کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل جبکہ ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔
یاد رہے کہ 13 اپریل کو ہفتہ ہے اور اس کے بعد اتوار یعنی کل ملا کر عیدالفطر کی تعطیلات پانچ ہونگی۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف