پشاور یونیورسٹی کیمپس مالی بحران کا شکار، ڈاکٹر جہان بخت کا وزیراعلیٰ کو خط

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی کیمپس مالی بحران کا شکار ہونے کے حوالے سے کنوینر کیمپس کوآرڈی نیشن کمیٹی ڈاکٹر جہان بخت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ پشاور، زرعی اور انجینیئرنگ یونیورسٹیز کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ چھ سالوں میں وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے کم فنڈز رکھنے سے بحران پیدا ہوا۔
ڈاکٹر جہاں بخت کی جانب سے تحریر کردہ خط میں درج ہے کہ ملازمین کی بڑھتی تنخواہیں اور پینشن کے وجبات نے بھی بحران پیدا کر رکھا ہے۔ جامعات کو مالی بحران سے تعلیم اور یونیورسٹیوں کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جامعات خود مختار ادارے ہیں، مالی مشکلات خود حل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جامعات میں ضرورت سے زیادہ بھرتیاں ہوئیں اس لیے مشکلات ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہائی وے پولیس آفیسر عامر شہید