حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے نئے امیر منتخب

ویب ڈیسک: حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے نئے امیر منتخب ہو گئے ۔
حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں وہ 2029تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہیں گے۔
نئے امیر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے 45ہزار سے زائد ارکان نے ووٹ ڈالا۔
حافظ نعیم الرحمان 80فیصد سے زائد ووٹ لیکر امیر منتخب ہوئے۔
نئے امیر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے انتخابی کمیشن نے ارکان کی رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان کیا تھا، جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل تھے۔
اراکین ان کے علاوہ بھی کسی رکن کے امیر کے منصب پر انتخاب کے لیے اپنی رائے دے سکتے تھے۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق اپنی دوسری دفعہ مدت امارات 8 اپریل کو پوری کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر ہیں۔ ان سے قبل مولانا مودودی، میاں طفیل، قاضی حسین احمد، منور حسن اور سراج الحق جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس وین پر مسلح افراد کی فائرنگ