زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ90لاکھ ڈالر کا اضافہ

ویب ڈیسک: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ90لاکھ ڈالر کا اضافہ ، مجموعی ذخائر13 ارب37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشماری کے مطابق 29 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے سے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 4 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مجموعی ذخائر کا حجم بڑھ کر 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگیا۔
اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
مرکزی بینک کے مطابق 29 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان سے 140پاکستانیوں کولاہور پہنچا دیا گیا