عدلیہ پر عوام کا اعتماد نہیں رہا،بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدلیہ پر عوام کا اعتماد نہیں رہا، عدالتی نظام میں اصلاحات کی طرف آگے بڑھنا پڑے گا، جوڈیشل ریفارمز کیلئے جدوجہد کریں گے۔
اپنے نانا، سابق وزیر اعظم اور بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا، میثاق جمہوریت میں کیے وعدوں پر عمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو وقت دیا گیا تو پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر عوام کا اعتماد نہیں رہا، عدالتی نظام میں اصلاحات کی طرف آگے بڑھنا پڑے گا، جوڈیشل ریفارمز کیلئے جدوجہد کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن میں عوامی معاشی معاہدے کا اعلان کیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ جلد ترقیاتی فنڈز کا اعلان کریں گے، صوبائی سطح پر کسان کارڈ متعارت کرائیں گے۔
قبل ازیں بلاول بھٹو اپنے نانا ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش پہنچے جہاں انہوں نے اپنے نانا اور والدہ سمیت دیگر شہدا کے مزارات پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج ہوگا،تیاریاں مکمل