"علم ٹولو دا پارہ” کے تحت پرائمری سکول بڈھ بیر میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر کے گورنامنٹ گرلز پرائمری سکول میں پاک فوج کے زیر اہتمام "علم ٹولو دا پارہ” کے تحت تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران 100 سے زائد بچیوں کی حوصلہ افرائی کیلئے ان میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ کے لئے پاک فوج کی جانب سے 4 کمپوٹر لیبز قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے دوسرے بیچ میں 245 سے زائد نوجوان اور خواتین زیر تعلیم ہیں۔
علاقہ مشیران، نوجوان بشمول خواتین نے سکلز ڈویلپمنٹ پروگرامز کو خراج تحسین پیش کیا۔
یاد رہے کہ بڈھ بیر کے گورنامنٹ گرلز پرائمری سکول میں پاک فوج کے زیر اہتمام "علم ٹولو دا پارہ” کے تحت تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حمایت پر ایران میں امریکی و برطانوی افراد سمیت کئی کمپنیوں پر پابندی