خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت کئی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ اور شانگلہ، ایبٹ آباد اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ذراءع کے مطابق محکمہ موسمیات نے کشمیر، پوٹھوہار اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ