مخصوص نشستوں پر حلف، اپوزیشن کا آج احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختوںخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر اپوزیشن ممبران کی جانب سے آج وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کے حکم کے باوجود ان سے حلف نہیں لیا جا رہا۔
اس مسئلے پر صوبہ خیبرپختونخوا کے اپوزیشن ممبران نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ اے این پی، جے یو آئی، ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی پی کے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران احتجاج میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری