کیسز کی پیروی، کمزور مالی پوزیشن والے قیدیوں کو وکیل حکومت فراہم کریگی، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ جیل خانہ جات کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں انقلابی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کے مطاق اجلاس میں وزیر اعلی کی جانب سے قیدیوں کو معیاری کھانوں کی فراہمی کے لئے جیل فوڈ مینئو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے جیل خانہ جاری کی سالانہ گرانٹ ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر دو ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے متعلقہ اضلاع میں موجود جیلوں میں قیدیوں کو فراہم کردہ خوراک کی چیکنگ یقینی بنائیں۔
علی امین گنڈاپور کی جانب سے مزید کہا گیا کہ جو قیدی اپنے مقدمات کی پیروی کے لئے وکیل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کے لئے صوبائی حکومت وکیل فراہم کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام جیلوں میں قیدیوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔
یاد رہے کہ جیل خانہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو جیل خانہ جات کے لئے 18 گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ کہا کہ جیل خانہ جات میں تعیناتیاں ڈومیسائل کی بنیاد پر کی جائیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کے بنانے گئے فرنیچرز سرکاری محکمے بغیر ٹینڈر کے خریدا کریں۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی