جنوبی وزیرستان، ڈیجیٹل سکل پروگرام کے چوتھے بیچ کا آغاز

ویب ڈیسک: نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کی مدد سے ضلع جنوبی وزیرستان میں ڈیجیٹل سکل پروگرام کے چوتھے بیچ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تین ماہ پر مشتمل ڈیجیٹل سکل پروگرام کے اس بیچ میں طلبہ اور طالبات کو آٹوکیڈ، ویڈیو ایڈیٹنگ، فری لانسنگ، گرافکس ڈیزائننگ اور کرییٹیو رائٹنگ کورسز کرائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس بیچ میں وانا، شکیٔ، سراروغہ اور سروکئی کے 77 طلبہ و طالبات کو رکھا گیا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے 180 کے قریب نوجوان ان کورسز سے مستفید ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان کے نوجوانوں نے ڈیجیٹل سکلز پروگرام کے حوالے سے صوبائی حکومت اور پاک فوج کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  حج :سعودی حکومت کا عمرہ پرمٹ بند کرنے کا اعلان