مذاکرات کامیاب

لنڈی کوتل ہسپتال میں زچہ بچہ کی موت معاملہ:مذاکرات کامیاب

ویب ڈیسک:لنڈی کوتل ہیڈکوارٹر ہسپتال زچہ و بچہ کی موت کے واقعے پر لواحقین اور ڈی پی او خیبر کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ہسپتال میں دو روز سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا ۔
دھرنا شکاء اور ڈی پی او خیبر کے درمیان انکوائری کمیٹی مقرر کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ،کمیٹی تین یوم کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی پابندی ہوگی ۔
مذاکرات کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو کھول دیا گیا۔
کمیٹی میں متاثرہ خاندان، پولیس آفیسرز اور پشاور سے غیر جانبدار ڈاکٹرز شامل ہونگے
ڈی پی او خیبر کیمطابق رپورٹ میں غفلت ثابت ہونے پر ہسپتال عملے کو گرفتار کر کے ایف آئی ار درج کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ