سوات، چاند رات پر ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ڈبل سواری، کھلونہ نما اسلحے کی نمائش، پٹاخوں اور آتشی مواد کی فروخت پر پابندی عائد کر تے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ ضلع سوات میں‌دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اس پابندی کا اطلاق 15 دنوں کے لئے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا