فوج کے زیرحراست 20 ملزمان رہا، سزا معاف کر دی گئی

ویب ڈیسک: فوج کے زیرحراست 9 اور 10 مئی کے واقعات میں گرفتار 20 ملزمان رہا کر دیئے گئے۔ ان میں سے کسی کو بھی ملٹری کورٹس کی جانب سے ایک سال کی سزا نہیں سنائی گئی۔
ذرائع کے مطابق اِن 20 افراد کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فوج سے رہائی پانے والے یہ 20 افراد وہ لوگ تھے جو کم درجے کی قانونی خلاف ورزی اور جرم میں مُلوث تھے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر عید الفطر سے پہلے انکی باقی ماندا سزا معاف کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ان افراد میں محمد ادریس ولد محمد شریف، اسواد راجپوت ولد محمد اجمل، نادر خان ولد محمد اسرار خان، شہریار ذوالفقار ولد ذوالفقار احمد، لال شاہ ولد جہان زیب، عبد الرحمان ولد مشتاق احمد، محمد فیصل ولد محمد اشرف، یاسر امان ولد امان اللہ، فیصل ارشاد ولد ظفر احسن، حسن شاکر ولد شاکر حسین، عبداللہ عزیز ولد عزیز الرحمان، محمد انس ولد محمد ریاض، عبد الجبار ولد عبد الستار، عبد الستار ولد محمد سرور، محمد راشد ولد غلام حیدر، راشد علی ولد لیاقت علی، عمر محمد ولد پیندا رحمان، خلمات خان ولد نیاز محمد، اعجاز الحق ولد فاروق، شاہ زیب ولد علی حیدر کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی ترقی میں نجی شعبوں اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے، شہباز شریف