ریاض، شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 10 اپریل کو ہو گی

ویب ڈیسک: سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث عید الفطر 10 اپریل کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب، برطانیہ اور آسٹریلیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام شہریوں سے پہلی بار شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔ یوں چاند نظر نہ آنے کے بعد 10 اپریل کو یکم شوال عید الفطر ہوگی۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن 9مئی تا 9جون جاری رہے گا،شیڈول جاری