قومی کرکٹرز کے اعزاز میں آرمی چیف کی جانب سے افطار ڈنت کا اہتمام

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ہاؤس میں منعقدہ افطار ڈنر میں قومی کرکٹرز سمیت چیئرمین پی سی بی سمیت دیگر بورڈ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ آرمی چیف نے بابر اعظم کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے ایبٹ آباد میں لگائے جانے والے کیمپ اور اُس میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  لاہورمیں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ جاری،ایک اور اہلکار نشانہ بن گیا