تبصرے سے گریزاں

امریکہ پاکستانیوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے پر تبصرے سے گریزاں

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پاکستانیوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے پر تبصرے سے گریزاں
پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ اس معاملے پر میڈیا رپورٹس کو فالو کرتے آرہے ہیں، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ کشیدگی سے گریز کریں اور بات چیت کے ذریعے حل تلاش کریں۔
میتھیو ملر کی پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے سوال پر ترجمان نے تبصرے سے گریز کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی سیکرٹری خارجہ نے جمعہ کو پاکستانی وزیر خارجہ سے بات چیت کی، گفتگو میں مضبوط شراکت داری کا اعادہ کیا گیا۔
میتھیو ملر نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی، تجارتی و سرمایہ کاری کی شراکت داری کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوئی اور خواتین کو با اختیار بنانے پر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن