شوال کا چاند نظر آ گیا،ملک بھرمیں عیدالفطر کل منائی جائیگی

ویب ڈیسک: شوال کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں‌کل عیدالفطر انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی.
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اس حوالے سے اعلان کردیا، کل بروز بدھ پاکستان بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں‌زونل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوئے جس میں ملک بھر سے شہادتیں پیش کی گئیں۔
اس دوران کراچی، خیبر، کوہلو، لورالائی، جیونی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سرائے عالمگیر اور ملک کے دیگر علاقوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں.
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں‌مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے شوال کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا.
صوبائی دارالحکومت پشاور میں زونل کمیٹی اجلاس میں‌60 شہادتیں موصول ہوئیں . مردان اور لنڈی کوتل سے مجموعی طور پر 13 شہادتیں موصول ہوئیں ۔
دوسری جانب مقامی علماء کمیٹی مردان سے بھی چاند دیکھنے کی 6 شہادتیں موصول ہوئیں ۔
ذرائع کے مطابق رستم گڑیالہ میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا، اس حوالے سے 6 شہادتیں موصول ہو ئیں .
ملک ے دیگر شہروں سے بھی شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل اجلاس ہوئے جن میں بھی شہادتیں موصول ہوئیں.
مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں، اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ 10 اپریل 2024ء بروز بدھ کو انشا اللہ عیدالفطر کا دن ہو گا۔

مزید پڑھیں:  سوات، شجرکاری مہم کے دوران 10 ہزار پودے لگائے جائیگے