کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز، 17 اکرنی قومی ٹیم کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر

ویب ڈیسک: کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں قومی ٹیم منیجر اور سلیکشن کمیٹی ممبر وہاب ریاض نے کہا ہے ٹیم کا اعلان کیا۔
کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے منتخب ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابر اعظم کو سپرد کر دی گئی ہے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ ابراراحمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، زمان خان، شاداب خان کے نام شامل ہیں۔
حارث رؤف انجری کا شکار ہیں اس وجہ سے انہیں شامل نہیں کای گیا جبکہ محمد نواز کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، صاحبزادہ فرحان، آغا سلمان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 ٹی 20 میدز کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:بجٹ اہداف پر کام جلدمکمل کرنے کا فیصلہ