ملک کو ترقیافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ترقیافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔ سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے مبارک دن آئیں عہد کریں کہ ملکی ترقی میں سب مل کر کردار ادا کریں۔
عیدالفطر کی نماز کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عید کے پرمسرت موقع پر فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہئے۔ عہد کریں کہ دکھی انسانیت کے سر پر دست شفقت رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو خوشحال اور ترقیافتہ ملک بنانا ہے۔ اس سلسلے میں تمام طبقات اور سب کو مل کر ایک مٹھی کی مانند متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی