چارسدہ، آفتاب شیرپاؤ نے نمازِ عید اپنے آبائی گاؤں میں ادا کی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں بھِی دیگر اضلاع کی طرح نماز عید کا بھرپور اہتمام کیا گیا۔ ضلع بھر میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے نمازِ عید اپنے آبائی گاؤں شیرپاؤ میں ادا کی۔
اس موقع پر ائمہ کرام نے ملک و قوم کی خوشحالی، ترقی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
نماز عید کے موقع پر فلسطین کی نہتے عوام پر اسرائیلی ظلم و بربریت کی سحت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ کی ایما پر فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔
مقررین نے عید اجتماع کے موقع پر کہا کہ عالم اسلام فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔
یاد رہے کہ ضٌع چارسدہ میں سربراہ کیو ڈبلیو پی آفتاب شیرپاؤ نے اپنے آبائی علاقے میں عیدالفطر کی نماز ادا کی.

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور