آرمی چیف کا دورہ شمالی وزیرستان، نماز عید جوانوں کیساتھ ادا کی

ویب ڈیسک: سربراہ پاک فوج کا دورہ شمالی وزیرستان، نماز عید فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میرانشاہ اور سپن وام کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لئے خسوصی دعائیں کیں۔
اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں کے عزم اور خدمت کو سراہا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اس موقع پر آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن اور استحکام ہمارے شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہیں۔
آرمی چیف نے جوانوں سے کہا کہ قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر غیر متزلزل توجہ مرکوز رکھیں۔

مزید پڑھیں:  طے کرلیں ہم کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے، چیف جسٹس