صوابی، سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی، 3 ریسکیو، باقی کی تلاش جاری

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے سیاحتی مقام کنڈ پارک کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی۔
اس حوالے سے ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ کشتی میں 15 افراد سوار تھے۔ ریسکیو کارروائیوں کی بدولت 3 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی الٹنے سے ڈوبے والے باقی افراد لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ اوورلوڈنگ کے باعث پیش آیا۔ کشتی میں بچے بھِی سوار تھے۔
یاد رہے کہ ضلع نوشہرہ اور صوابی کے ریسکیو 1122 ٹیموں کی جانب سے مشترکہ اپریشن کیا جا رہا ہے۔
ضلع نوشیرہ ریسکیو کی غوطہ خور ٹیموں کی جانب سے نکالے گئے افراد میں ایک مرد مرد دو خواتین شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشہرہ اور صوابی کے سنگم پر واقع سیاحتی مقام کنڈ پارک آئے سیاحوں کی کشتی الٹ گئی۔ ان میں 4 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم