آئی ایس پی آر

بہاولنگر واقعے کی مشترکہ طورپر شفاف انکوائری ہوگی،آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بہاولنگر واقعے کی سکیورٹی اور پولیس حکام پر مشتمل ٹیم مشترکہ انکوائری کرے گی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جسے فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معاملہ حل ہونے کے باوجود مخصوص مقاصدکے حامل بعض دھڑوں نے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اور پولیس حکام پر مشتمل ٹیم واقعے کی مشترکہ انکوائری کرے گی۔
قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کی جائے گی۔
مشترکہ انکوائری سے ذمہ داروں کا تعین اور حقائق کا پتہ لگ سکے گا۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین