سکھ یاتری

بیساکھی میلہ :بھارت سے 3ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے 3ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔
پاکستان میں 10روز ہ قیام کے د وران سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے ننکانہ صاحب، سچا سودا اور حسن ابدال جائیں گے۔
پنجاب میں بکرمی سال کے آغاز پر ہر سال بیساکھی میلہ منایا جاتا ہے، گندم کی فصل کی کٹائی کا آغاز عموماً اسی دن سے ہوتا ہے جب کہ سکھوں کے لیے یہ دن مذہبی اعتبار سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔
سکھوں کا ماننا ہے کہ ان کے دسویں گرو گوبند سنگھ نے اس دن پانچ پیاروں کا امتحان لے کر سکھ مذہب میں ذات پات کا تصور ختم کیا تھا۔
ہر سال بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے پاکستان آتے ہیں۔
گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں بیساکھی میلے کی تقریبات ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن