افغان طالبان

افغان طالبان نے اسرائیل پر ایرانی حملے کو جائز قرار دے دیا

ویب ڈیسک: افغان طالبان نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ ایران کا جائز دفاعی عمل ہے ۔
ایک بیان میں افغان وزارت خارجہ نے کا کہنا تھا کہ شام میں ایرانی قونصلیٹ پرحملے کا ایرانی جواب جائز ہے۔
افغان وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی قونصلیٹ پریکم اپریل کا اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھا۔
افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا کشیدگی بڑھنے سے روکنے کے لیے صیہونی ریاست کے جرائم کو روکے۔
خیال رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300کے قریب ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل