مکان پر چھاپہ

جمرود میں مکان پر چھاپہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،1شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: جمرود میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس کا مکان پر چھاپہ ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ جمرود کے علاقہ غنڈی سکندر خیل میں پیش آیا جہاں مکان میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا گیا ۔
چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار صالح محمد و سویلین امین شاہ شدید زخمی ہو گئے ۔
دونوں زخمیوں کو فوری طورپر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیاجہاں سولین امین شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ