آئِی ایم ایف نئے قرض پروگرام پر راضی، مذاکرات کیلئے گرین سگنل

ویب ڈیسک: نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کرنے کیلئے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے قرض پروگرام کیلئے گرین سگنل دیدیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی جانب سے دی گئی دو درخواستیں منظور کر لیں۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کے دوران آئی ایم ایف وفد نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچے گا۔
یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کی وزارت خزانہ کے مابین مذاکرات نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پروپوزل پر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تقریبا 6 ارب ڈالر قرض حاصل کر سکے گا جبکہ آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام تین سال سے زائد مدت کیلئے ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن