لوئر دیر کا رہائشی سید ارشاد برساتی نالے میں بہہ گیا

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر کے علاقے تالاش شمشی خان خوڑ میں سید ارشاد نامی شخص گاڑی سے گر کر برساتی نالے میں بہہ گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے برساتی نالے میں ڈوبنے والے سید ارشاد کو نکال کر ہسپتال پہنچا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیمرگرہ ہسپتال میں ڈاکٹرز نے متاثرہ شخص کا معائنہ کیا اور اسے جان بحق قرار دیدیا جس کے بعد لوئر دیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے شمشی خان کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی آئی تھی جس کی وجہ سے اس کے قریب سڑک کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ