خیبرپختونخوا، اسمبلی کی بجائے کابینہ سے ماہانہ بنیاد پر بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبائِی حکومت نے بجٹ منظوری کا نیا فارمولان ڈھونڈ نکالا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسمبلی کی بجائے کابینہ سے ماہانہ بنیاد پر بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال بجٹ بطور سپلمنٹری گرانٹ منظور کرنے کی تجویز زیرغور ہے جبکہ آرٹیکل 125 کے تحت ماہانہ بنیاد پر بجٹ منظور کیا جائیگا۔
اس حوالے سے وضاحت دی گئی ہے کہ اسمبلی اجلاس بلانے میں اپوزیشن کے مخصوص 25 اراکین سے حلف لینا پڑے گا جبکہ اسمبلی اجلاس مخصوص نشستوں پر عدالتی ریلیف سے مشروط کیا گیا ہے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اخراجات جاریہ آئین کے تحت 3 ماہ کیلئے منظور کرا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے اسمبلی کی بجائے کابینہ سے ماہانہ بنیاد پر بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے.

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان، نظام زندگی درہم برہم