25 سال امپائرنگ، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کے نامور امپائر علیم ڈار 25 سال امپائرنگ کر کے دنیائے کرکٹ میں منفرد اعزاز کے مالک بن گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی امپائر علیم ڈار نے فروری 2000 میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹی 20 میچ تک امپائرنگ کی۔ اس موقع پر جب وہ میدان میں اترے تو امپائرنگ میں انہیں مجموعی طورپر 25 سال اور 2 ماہ ہو چکے تھے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے علیم ڈار نے 2009، 2010 اور2011 میں دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ