کراٹے کمبیٹ

کراٹے کمبیٹ ،پاکستان نے انڈیا کو شکست دے دی

ویب ڈیسک: پاکستان نے دبئی میں ہونے والے کراٹے کمبیٹ کے 45کلو گرام کیٹیگری والے مقابلوں میں انڈیا کو 2-1سے شکست دے دی ۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے)فائٹر شاہ زیب رند نے انڈیا کے رانا سنگھ کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔
فتح حاصل کرنے کے بعد انہوں نے دو جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن کے متعلق ان کا کہنا تھا ایک پاکستان اور ایک انڈیا کا جھنڈا ہے کیونکہ یہ لڑائی امن کے لیے ہے اور ہم دشمن نہیں ہیں۔
شاہ زیب کا کہنا تھا ہم ساتھ ہوں تو کچھ ناممکن نہیں، سیاست ہمیں جدا کر رہی ہے اور یہ لڑائی پاکستان اور انڈیا کے بیچ دوستی کے لیے تھی۔
شاہ زیب کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بالی وڈ اداکار سلمان خان، شاہ زیب سے مل کر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اورکہتے ہیں کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آئوٹ کر دیتے ہو۔
کراٹے کامبیٹ ایک پیشہ ور مارشل آرٹس لیگ ہے اور کراٹے کامبیٹ اس حوالے سے دنیا بھر میں مقابلوں کی میزبانی کرتا ہے۔
پاکستان کے رضوان علی اور انڈیا کے ہمانشو کوشک نے بالترتیب میچ کا پہلا اور دوسرا مقابلہ جیتا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان میچ کا فیصلہ فائنل رائونڈ میں ہوا۔سوشل میڈیا پر شاہزیب رند کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، بھائی کو قتل کرنے کے بعد اشفاق نامی شخص کا اقدام خودکشی، ہسپتال منتقل